ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قدرتی آفات سے سالانہ چودہ ملین افراد کو بے گھر ہونے کا سامنا، اقوام متحدہ

قدرتی آفات سے سالانہ چودہ ملین افراد کو بے گھر ہونے کا سامنا، اقوام متحدہ

Fri, 13 Oct 2017 20:19:20    S.O. News Service

واشنگٹن13اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں آنے والی قدرتی آفات سے سالانہ بنیاد پر اوسطاً چودہ لاکھ افراد کو بیگھر ہو جانے کا سامنا رہتا ہے۔ یہ اعداد و شمار قدرتی آفات کے خطرات پر نگاہ رکھنے والے اقوام متحدہ کے ادارے UNISDR نے مرتب کیے ہیں۔ ادارے کے مطابق اسی آفات کے زمرے میں زلزلے، سمندری طوفان، شدید بارشیں، سیلاب، سونامی وغیرہ شامل ہیں۔ تقریباً چودہ ملین متاثرین میں سے ساٹھ فیصد کا تعلق براعظم ایشیا سے ہے۔ اسی طرح قدرتی آفات سے سب سے زیادہ دس متاثرہ ممالک میں سے آٹھ جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں ہیں۔ بھارت اور چین کے لاکھوں انسانوں کو ہر سال بارشوں اور سیلابوں سے بے گھری کا سامنا رہتا ہے۔


Share: